سپریم کورٹ نےآج اس مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت کرنے کا فیصلہ کیا جس میں
پیسہ لے کر اگستا ویسٹ لینڈکے حق میں لکھنے والے صحافیوں کے خلاف خصوصی
جانچ دستہ تشکیل دے کر جانچ کرنے کا مطالبہ کیاگیا
ہے۔جسٹس دیپک مشرا اور جسٹس ارون مشرا کی بینچ نے ہری جے سنگھ کے ذریعہ دائر عرضی پر سماعت کرنے کا فیصلہ کیا۔عرضی میں الزام لگایا گیا ہے کہ کچھ صحافیوں کو اس سودے کے حق میں لکھنےکےلئے 50کروڑ روپے دئے گئے تھے۔